بلاسپور،26؍اگست(آئی این ایس انڈیا) بلاسپور ہائی کورٹ نے آج فیصلہ دیاہے کہ قانونی طور پر شادی شدہ بیوی کے ساتھ شوہرکی جانب سے جنسی تعلقات یا کوئی بھی جنسی عمل ، چاہے وہ طاقت سے ہو یا اس کی مرضی کے خلاف ہو،عصمت دری نہیں ہے۔ بلاسپور ہائی کورٹ کے جج این چندرونشی نے اپنے حکم میں کہاہے کہ کسی شخص کی اپنی بیوی کے ساتھ جنسی عمل (جس کی عمر 18 سال سے کم نہیں ہے) عصمت دری نہیں ہے۔ اس معاملے میں شکایت کنندہ قانونی طور پر درخواست گزار کی بیوی ہے ، اس لیے اس کے جنسی اس کے ساتھ جماع یا کوئی جنسی عمل شوہر پر عصمت دری کے جرم کی بنیادنہیں ہے ، چاہے وہ زبردستی یا اس کی مرضی کے خلاف ہو۔
اس لیے آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت شوہر کے خلاف الزامات غلط اور غیر قانونی ہیں۔ وہ آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت بری ہونے کا حقدار ہے۔ درخواست گزار نمبر 1 کو اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ایڈوکیٹ وائی سی شرما نے کہا کہ ہائی کورٹ نے شوہر کی جانب سے بیوی کے ساتھ کیے گئے جبری تعلقات کو عصمت دری کے زمرے میں نہیں سمجھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلے میں ازدواجی عصمت دری کے شوہر کو بری کردیا ہے۔متاثرشوہر کے وکیل کے مطابق اب اس حکم کے بعدکسی بھی شوہر کے خلاف ایساجرم درج نہیں کیا جائے گا۔ یہ حکم تاریخی ہونے کے ساتھ ساتھ مؤثربھی ثابت ہوگا۔